آٹو ڈسک،27اگسٹ(اردوپوسٹ) ہیرو الیکٹرک نے ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیا ہے- ہیرو الیکٹرک ڈیش نام سے بازار میں اتارے گئے اس ای-اسکوٹر کی قیمت 62 ہزار روپے ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ فل چارج پر یہ اسکوٹر 60 کلومیٹر تک چلے گی- ہیرو الیکٹرک نے کہا کہ اس کے زیادہ تر الیکٹرک اسکوٹر کمرشل استعمال کو ذہن میں رکھ کر بنائے گئے ہیں-
ہیرو ڈیش میں 28 اے ایچ لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے- اسے فل چارج میں 4 گھنٹے کا وقت لگے گا- اس اسکوٹر میں ایل ای ڈی ، ڈی آر ایل، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس انسٹرومنٹ کلسٹر، یو ایس بی چارجینگ پورٹ، ٹیوب لیس ٹائر اور سیٹ کے نیچے دیئے گئے بوٹ(ڈیگی) کے لیے ریموٹ ایکسس جیسی سہولیات ہے-
ابھی ملک بھر میں ہیرو الیکٹرک کے 615 ٹچ پوائنٹ ہے- کمپنی کا منصوبہ سال 2020 تک اسے ایک ہزار کرنے کی ہے- اسکے علاوہ کمپنی نے بتایا کہ اس نے اگلے تین سال میں ہر سال 5 لاکھ یونٹ پروڈکشن کا ہدف بنایا ہے-