ہیٹ اسٹوری 4 کی اداکارہ اہانا ڈھلون نبھائیں گی چینلنج بھرا رول

فلمی ڈسک، 6 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہیٹ اسٹوری 4 کی اداکارہ اہانا ڈھلون بھلے ہی گذشتہ سال سے بڑے پردے سے دور ہے، لیکن وہ سوشل میڈیا پر لگاتار ایکٹیو ہے- انکی تصویریں سوشل میڈیا پر انکے فینس کے سامنے آتے رہتے ہیں، اب اہانا ڈھلون کو پھر سے اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے قرار انکے فینس کے لیے ایک اچھی خبر ہے-

ماڈل و اداکارہ اہانا ڈھلون آنے والی ویب سیریز “کسک” میں ایک عصمت دری کا شکار کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی-

فرید کوٹ میں 18 اگسٹ 1989 کو ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئی اہانا ڈھلون نے اس بارے میں کہا کہ شیتل کا کردار نبھا رہی ہوں، جو پیشے سے نرس ہے، اسکی زندگی میں اس وقت افسوسناک مور آتا ہے جب جس ہاسپٹل میں وہ کام کرتی ہیں، وہاں اسکے ساتھ جنسی زیادتی ہوتی ہے-

اسکے بعد انہوں نے بتایا کہ اس زیادتی سے بچنے کے بعد اسے اگلے چار دہائی تک بے ہوشی کی حالت میں رہنا پڑتا ہے-

پنجابی اور ہندی فلم میں کام کرچکی اہانا نے آگے کہا کہ یہ ایک عورت کی کہانی ہے جسکے ساتھ بے دردی سے جسمانی بد سلوکی جاتی ہے اور انصاف کا انتظار جسے لمبے وقت تک رہتا ہے-

اہانا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارونا رامچندر شان باغ کا کردار نہیں نبھا رہی ہے، لیکن یہ کہانی کہیں نہ کہی اس معاملے سے متاثر ہے، لیکن یہ کسی بھی طریقے سے کوئی بائیوپک نہیں ہے-