فلمی ڈسک،28ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ہیٹ اسٹوری 4 میں اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی اداکارہ اہانا ڈھلون جلد ہی نرواج ہنس کے اگلے گانے میں نظر آئیں گی- جسکی شوٹنگ اٹلی کے مینوری میں ہوئی ہے- پنجاب کے فرید کوٹ میں 18 اگسٹ 1989 کو ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئی اہانا ڈھلون نے اس بارے میں نیوز ایجنسی سے کہا، یہ ایک بے حد پیارا گانا ہے اور شوٹنگ بھی بہت مزیدار رہی- اسکی ٹیم بہترین تھی جس میں سبھی اپنے کام کو بخوبی جانتے تھے- یہ گانا بہت پیارا ہے- اور اس نے واقعی میں مجھے چھوا ہے- اسکے لیے شوٹنگ کرتے وقت بہت مزہ آیا اور ایسا لگا کہ یہ ایک ایسا گانا بنے گا جسے لوگ لمبے وقت تک کے لیے یاد رکھیں گے- اسکے ریلیز کا اب اور انتظار نہیں ہورہا ہے-
جہاں تک فلموں میں اداکاری کی بات ہے تو اہانا آنے والی فلم ’بھوج : دی پرائیڈ آف انڈیا‘ کا حصہ ہے- جس میں اجے دیوگن اسکواڈرن لیڈر وجے کارنگ کے کردار میں شامل ہے جو 1971 میں ہندوستان-پاکستان جنگ کے دوان بھوج ایئرپورٹ کے انچارج تھے-
فلم ہیٹ اسٹوری 4 میں اہانا کے کردار کو کافی تعریف ملی تھی- بتادیں کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی لیٹیسٹ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے- اہانا ہیٹ اسٹوری کے علاوہ کئی پنجابی فلموں میں کام کرچکی ہے جن میں ڈیڈی کول منڈے پھول، ٹھگ لائف، ٹائیگر، ناستک، اور دیگر شامل ہے-
اہانا کے انسٹاگرام پر 7 لاکھ سے زیادہ چاہنے والے ہیں-(تصویر بشکریہ: اہانا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئیں)