نئی دہلی،28اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) پوری دنیا میں الیکٹرک وہیکل کا جنون اور مانگ لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ ہندوستان بھی الیکٹرک کا ایک بہت برا بازار ہے۔ حکومت بھی الیکٹرک وہیکل کو لیکر سپورٹ کررہی ہے۔ الیکٹرک وہیکل پر جی ایس ٹی کی قیمت کم کردی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اسکا فائدہ ٹیکس فوائد میں بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی کئی طرح کی سبسیڈی بھی مل رہی ہے۔ ان سب کے درمیان امریکن بائیک بنانے والے کمپنی ہارلی ڈیوڈسن نےہندوستان میں اپنی اور ملک کی پہلی الیکٹرک بائیک ہارلی ڈیوڈسن لائیو وائر کو لانچ کیا ہے۔ اس بائیک کو انٹرنیشنل مارکٹ میں پہلے ہی لانچ کیا جاچکا ہے۔
حالانکہ قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ اس بائیک کی قیمت 50 لاکھ کے قریب ہے۔ امریکہ میں اس بائیک کی قیمت 29799 ڈالر (قریب 20 لاکھ) روپے ہے۔ یہ بائیک زیادہ سے زیادہ 104.6 بی ایچ پی پاوور اور 116 این ایم ٹرک پیدا کرتی ہے۔ ایک بار چارج کرنے پر یہ 235 کلومیٹر کی دوری آرام سے طے کرسکتی ہے۔
دیگر فیچرس کی بات کریں تو اس میں 7 رائڈ موڈ دی گئی ہے۔ اس میں 15.5 کے ڈبلیو ایچ کی لیتھیم ۔ آئین بیٹری لگی ہے۔ اتنی پاور فل بیٹری ’ڈی سی’ فاسٹ چارجر کی مدد سے ایک گھنٹے میں فل چارج ہوجاتی ہے۔