ہاردیک پانڈیا نے اداکارہ نتاشا اسٹانکووچ کے ساتھ شیئر کی تصویر

اسپورٹس ڈسک،یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں، لیکن وہ سرخیوں سے دور کبھی نہیں ہوتے۔ وہ زیادہ تر سوشل میڈیا میں اپنے بولڈ انداز اور تنازعوں کی وجہ سے بحث میں رہتے ہیں۔ پانڈیا نے اپنی شبیہہ کے مطابق سال کے پہلے ہی دن سرخیاں بٹورنی شروع کردی ہے۔ انہوں نے منگل دیر رات انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کی۔ اس میں انکے ساتھ سربیا کی اداکارہ نتاشا اسٹانکووچ بھی ہیں۔

اسٹار کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے 2019 کے آخری دن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا۔ اس میں وہ اداکارہ نتاشا کے ساتھ ہیں۔ پانڈیا نے فوٹو کے ساتھ کیپشن لکھا۔ نئے سال کی شروعات آتشبازی کے ساتھ، اس فوٹو میں ہاردک نے نتاشا کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ ساتھ ہی دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ ہاردیک اور نتاشا کئی بار ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔ نتاشا ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے 9 میں حصہ لے چکی ہے۔ تب ہاردک پانڈیا نے نتاشا کے لیے ووٹ بھی مانگے تھے۔

ہاردیک پانڈیا چار مہینے سے ٹیم سے باہر ہیں۔ پچھلے سال ورلڈ کپ کے دوران ہاردیک کو لیکر بیک کی شکایت ہوئی تھی۔ جانچ کے بعد انہوں نے اکتوبر میں سرجری کرائی۔ ہاردک نے اب تک 11 ٹیسٹ، 54 ونڈے اور 40 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔