فلمی ڈسک،21ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تمنا بھاٹیہ اصل میں ممبئی کی رہنے والی ہے اور انکی پیدائش 21 ڈسمبر 1989 میں ہوئی۔ جنوبی ہند میں تمنا کے نام سے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے سال 2005 میں چاند سا روشن چہرہ فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اسی وقت انکی ’شری’ فلم ریلیز ہوئی۔ یہاں سے انکی جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں انٹری ہوئی۔
تمنا بھاٹیہ باہوبلی کے دونوں پارٹ میں نظر آئی۔ انکے باہوبلی کے دوسرے پارٹ میں انہیں اداکاری کے لیے کم موقع ملا۔ ہندی میں ساجد خان کی ہمت والا اور ہمشکل میں تمنا نے اداکاری کی۔ ان کی اگلی فلم اینٹرٹینمنٹ تھی جس میں وہ اکشے کمار کے مدِمقابل تھیں۔ لیکن انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔
بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں نظر آچکی ہیں ، اپنی شرائط پر زندگی گزارنے پر یقین کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں میں بوسہ لینے کے مناظر نہیں دیئے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کے معاہدے میں کیریئر کے آغاز سے ہی بوسہ لینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور آج بھی انہوں نے اسے اپنایا ہے۔
تمنا، نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ابھی تک اپنے معاہدے میں بوسہ دینے والی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا اور پتہ نہیں کیوں لیکن میں نے جب سے اپنا کیریئر شروع کیا ہے تب سے میں اسی شرط پر قائم ہوں اور یہ اب تک برقرار ہے۔ اس میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اگلے سال تمنا کی ’بولے چوڑیاں’ فلم ریلیز ہونے والی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ بیوٹی کوئین کو اس فلم سے کافی امیدیں ہے۔ حالانکہ پچھلے کچھ وقت سے تمنا جنوبی ہند کی فلموں میں کم ہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تمنا کی پیدائش ممبئی میں ہوئی تھی، لیکن انہوں نے ٹالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی۔
جنوبی ہند کی فلمیں پرکشش ہوتی ہے، سینما میں ایکشن سین، سنگیت، اور ڈانس کے ساتھ ہیروئین بحث میں رہتی ہے ۔ تمنا فلم بولے چوڑیاں میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کا ٹریزر ریلیز ہوا ہے۔ کئی دنوں سے یہ فلم سرخیوں میں ہے۔ تمنا سوشل میڈیا پر اسکا ٹریزر بھی شیئر کرچکی ہے۔
تمنا کی باہوبلی 2 فلم ریلیز ہونے کے بعد فینس میں پرجوش بھرا رہا، فلم کے ٹریلر کے آئے پندرہ دن میں دس کروڑ لوگوں نے اسے دیکھا۔ باہوبلی میں انکا اونتیکا کا کردار دلچسپ رہا۔
بتادیں کہ تمنا کی اگلی فلم ایکشن ہے۔ اس فلم کے کپڑوں میں فٹ ہونے کے لیے تمنا نے کافی ڈائٹ کا پلان کیا تھا، بٹرفلائی سے متاثر اس گرین ڈریس کو انسٹاگرام پر کافی پسند کیا گیا تھا۔ لیکن انہیں اس ڈریس میں فٹ آنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی تھی۔