ممبئی،29جولائی(اردپوسٹ) فلم اداکار سنجے دت آج (29جولائی) کو اپنا جنم دن منارہے ہیں۔ انکے جنم دن کے موقع پر انکی آنے والی فلم پراستھانم کا ٹریزر لانچ کیا جائے گا۔ اس فلم میں سنجے دت کے علاوہ جیکی شراف ، میشا کوئرالا ، علی فضل اور ستیہ جیت دوبے کے اہم رول ہے۔
اس فلم کی ہدایت دیوا کٹٹا کررہے یں۔ وہیں اس فلم کو پرڈیوس سنجے دت کی بیوی ماننیا دت کررہی ہے۔
View this post on Instagram
Picture perfect beginning of 2019! Happy New Year wishes to you all. #HappyNewYear2019
29 جولائی 1959 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سنجے دت کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد سنیل دت اور ماں نرگس مشہور فنکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بھی رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔
سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے والد سنیل دت کے بینر تلے بنی فلم ریشما اور شیراسےکیا تھا اور بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ’راکی‘ سے کی۔