ہالووین 2019: سونم کپور بنی مغل اعظم کی انارکلی 

فلمی ڈسک،1نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ہمیشہ اپنے لک کو لیکر بحث میں رہتی ہے۔ اس معاملے میں سونم کپور اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کبھی بھی پچھے نہیں رہتی ہے۔ خاص کر بات جب فیشن کی آتی ہے اس بار ہالووین 2019 پر بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ بتادیں کہ ہالووین ایک ایسا فیسٹیول ہے جس میں لوگ چوڑیلوں اور بھوتوں کی ڈریس پہنتے ہیں اور انکے جیسا میک اپ کرتے ہیں۔

یہ فیسٹیول اہم طور سے وسطی یوروپ میں منایا جاتا ہے۔ لیکن اب اس نے بالی ووڈ میں بھی اپنا اثر دیکھانا شروع کردیا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سےبالی ووڈ اداکار ہالووین پر چوڑیلوں اور بھوتوں کی ڈریس میں نظر آتے رہے ہیں۔ اس بار ہالووین پر سونم کپور نے اپنی ڈریس سے ہر کسی کو حیران کردیا۔


ہالووین 2019 پر جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ سونم نے آخر ایسا کیا پہن لیا، جسکی وجہ سے وہ اتنی بحث میں ہے۔ تو آپ کو بتادیں کہ سونم کپور نے اس بار ہالووین پر مغل اعظم کی انارکلی کی ڈریس پہنی ہے۔ حالانکہ یہ ہالووین جیسے فیسٹیول کے لیے بالکل انوکھی ڈریس ہے، لیکن یہاں اسکی شکای نہیں کی جاسکتی ۔ سونم کپور نے مغل اعظم کی انارکلی کی ڈریس پہنے اپنی فوٹو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ڈالی ہے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بتادیں کہ انارکلی کی ڈریس میں سونم کپور کے سوٹ سے لیکر ہیئرڈو اور ایکسپریشن ک سب کچھ پوائنٹ پر ہے۔ اتنا ہی نہیں سونم کپور نے اپنی یہ ڈریس شوہر آنند آہوجا کے فیشن لیبل ’بہانے‘ کے یہاں سے لی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے سونم نے کیپشن دیا۔ پیار کیا تو ڈرنا کیا۔۔۔اسکے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ بہانے۔۔۔۔مغل اعظم ۔۔۔۔ انارکلی۔۔۔ کا استعمال کیا۔

بتادیں کہ ہالووین ایک تہوار ہے جو امریکہ میں منایا جاتا ہے۔ جس میں لوگ گلی کوچوں، بازاروں، سیرگاہوں اور دیگر مقامات پرخوف ناک لباس میں بھوت اور چڑیلیں بن کر چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ تہوار 31 اکتوبر کی رات کو منایا جاتا ہے۔ اسکی شروعات امریکہ میں 1921 میں شمالی ریاست منیسوٹا سے ہوئی۔ اور پھر یہ پھیل گیا۔