ممبئی،10ستمبر(ایجنسی) نیتا جی چندربوس کی زندگی اور انکی وت کا سچ آج بھی لوگوں کے ذہن میں ایک بڑا سوال بن کر کھڑا ہے- اس موضوع پر بن رہی فلم “گمنامی” بھی لمبے وقت سے تنازعات میں ہے، لیکن اب لاکھ مخالفت کے بعد بھی فلم کا زبردست ٹریلیر ریلیز کردیا گیا ہے-

ایک شخص جس نے 80-1970 کے دہائی میں اترپردیش کے فیض آباد میں ایک ہندو سنت کے طور پر زندگی جی، اسے گمنامی بابا، کے طور پر جانا جانے لگا، ان سے ملنے والوں نے دعوی کیا کہ وہ کئی اور نہیں بلکہ نیتا جی بوس تھے-جن کی 1945 میں ایک جہاز حادثے میں موت ہونے کی بات کہی جاتی ہے- اسی الجھن کے ارد گرد یہ فلم گھومتی نظر آرہی ہے-

اس ٹریلر کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ اس فلم کو بنانے میں کئی طرح  سے ریسرچ اور کاغذاوں سے ملے ریفرنس کا سہارا لیا گیا ہے- نیتا جی کی الجھن کو سلجھانے کے لیے قائم کردہ کمیش پر بھی فلم کو کافی فوکس کیا گیا ہے، پرسونجیت چیٹرجی کی ایکٹنگ کافی زبردست ہے- قومی ایوراڈ یافتہ پرشری جیت مکھرجی اسے ہدایت کررہے ہیں اور مشہور اداکار سونجیت چیٹرجی فلم میں اہم رول نبھا رہے ہیں-