نئی دہلی،22ستمبر(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ‘گلی بوائے’ کو آسکر فلم ایوارڈ کے لئے ہندوستان کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے – انڈین فلم فیڈریشن نے ہفتہ کو اس بات کا اعلان کیا ہے- اگلے سال فروری میں ہونے والے اس اکیڈمی ایوارڈز کے لیے رنویر سنگھ کی گلی بوائے کو بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹگیری میں نامزد کیا گیا ہے- زویا اختر کی طرف سے ہدایت کاری اس فلم کو اسی سال فروری میں پورے ملک میں ریلیز کیا گیا تھا، اس فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ کے علاوہ وجئے ، کالکی ، سدھارتھ ، وجئے ورما اور امرتا سبھاش نے بھی اہم رول نبھائے ہیں-
ایف ایف آئی کے سیکرٹری جنرل سپرنا سین نے اس سے متعلق بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے آسکر کے لیے نامزد ہونے کے لیے 27فلمیں دوڑ میں تھی- لیکن آخری میں گلی بوائے کو اسکے لیے منتخب کیا گیا- بتادیں کہ گلی بوائے نے باکس آفس پر جم کر کمائی کی تھی- بتادیں کہ فلم میں رنویر اور عالیہ نے اپنی ایکٹنگ اور فلم میں دیکھنے والے جنون سے ناظرین کا دل جیتا ہے-