لندن،16ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) بڑی سے بڑی اور انوکھی چوری کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ نے ٹائلٹ کی چوری سنی ہے- ہے نا عجیب چوری، لیکن سچ ہے- لندن میں چور ایک ٹوئلٹ کو ہی چرا کر لے گیا- پہلی بار میں سننے میں یہ آپ کو ضرور عجیب لگے گا کہ چور بھلا ٹوئلٹ کا کیا کرے گا، لیکن آپ کو بتادیں کہ یہ ٹوئلٹ کوئی معمولی ٹوئلٹ نہیں تھا، یہ دنیا کا سب سے قیمتی ٹائلٹ تھا اور سونے کا بنا ہوا تھا-
35 کروڑ روپے ہے قیمت
سونے کے اس ٹوئلٹ کی قیمت قریب 35 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے- سونے کے اس ٹوئلٹ کو اطالوی فنکار موریزیو کیٹلین نے تیار کیا تھا، بھلے ہی یہ سونے سے بنا ہو، لیکن یہ کام عام ٹوئلٹ کی طرح ہی کرتا تھا، اس میں سبھی سہولیات لگی ہوئی تھی-
18 کیرٹ سونے سے بنا ہے ٹوئلٹ
سونے سے بنے اس ٹوئلٹ کو بلین ہیم پیلس میں لگی ایک نمائش میں رکھا گیا تھا- انگلینڈ کے آکسفورڈ شائر کے بلین ہیم پیلس میں بنے باتھ روم میں 18 کیرٹ سونے کا ٹوائلٹ لگایا ہوا تھا، جسے چور چوری کرکے لے گیا، اس ٹوائلٹ کا نام امریکہ ہے-
ستمبر14 کی صبح ہوئی چوری
بلین ہیم پیلس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ چوری 14 ستمبر کی صبح 4.50 بجے ہوئی- ٹوائلٹ کے چوری ہونے کا پتہ اس وقت لگا جب ٹوائلٹ روم سے پانی بہہ کر باہر آنے لگا، اس ٹوائلٹ کو عام لوگوں کے لیے جمعرات کو کھولا گیا تھا- چوری کے معاملے میں 66 سال کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے-
سونے کے اس ٹوائلٹ کی تلاش جاری ہے- پولیس کو امید ہے کہ جلد اسے چرانے والے لوگوں کو گرفتار کرلیا جائے گا- اس ٹوائلٹ کو ایک بار لون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آفر کیا گیا تھا-