گوا،24ستمبر(ایجنسی) سوشل میڈیا پر دو پوسٹر وائرل ہورہے ہیں جس میں ’نیوڈ پارٹی’ کی تشہر کی جارہی ہے۔ اس میں شمالی گوا کے موجیم ساحل کے قریب ’لا محدود سیکس’ کا دعوی کیا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ غیر ملکی اور ہندوستانی خواتین اس میں شامل ہونگی۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق وزیراعلی آفس نے پیر کو گوا پولیس کی کرائم برانچ کو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہے پوسٹروں کی جانچ کا حکم دیے۔
نام نہیں بتانے کی شرط پر کرائم برانچ کے ایک اہلکار نے کہا، ابھی تک کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے پر ہم معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔ پوسٹر پر کوئی تاریخ نہیں تھی۔ اس میں صرف ایک رابطے کے لیے نمبر ہے۔ ہم اس شخص کو ٹریک کررہے ہیں جسکا فون نمبر ہے۔
اہکاروں نے یہ ماننے کو تیار نہیں دیکھے کہ ہوسکتا ہے کہ پوسٹر سوشل میڈیا پر مذاق میں ڈالے گئے ہوں۔ پوسٹر میں دیئے گئے نمبر پر کال کرنے پر فون سوئچ آف بتارہا ہے۔