ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آپ نے اکثر یہ بات سنی ہوگی کہ ہائی بی پی کے مریضوں کے لے لہسن کھانا بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ لہسن کھانے کا پورا فائدہ آپ کو نہیں مل پائے گا اگر آپ اسے صحیح طریقے سے نہیں کھائیں گے؟ جی ہاں، بلڈ پریشر کنٹرول میں لہسن مددگار ضرور ہوتاہے لیکن آپ کو اس بات کو جان لینا چاہیئے کہ آپ کو اس کا استعمال کیسے کرنا ہے تاکہ بلڈ پریشر ہمیشہ آپ کے کنٹرول میں رہے۔۔
اگر آپ کو بھی اس بات کی شکایت ہے کہ لہسن کھانے کے بعد بھی آپ کو ہائی بی پی کی مسئلہ رہتا ہے تو آپ لہسن سے شکایت نہیں ہونی چاہیئے بلکہ اسے کھانے کے طریقے میں سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔ لہسن کھانا جسم کے لیے فائدے مند ہے، یہ کئی طرح کی سنگین بیماریوں سے ہمیں بچاتا ہے اور خاص طور سے ہائی بی پی کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ بات ہم سبھی جانتے ہیں۔ اس لیے لہسن ہمارے فوڈ آئیٹمس کا اہم حصہ ہے۔ لیکن اگر آپ ہائی بی پی کو واقعی لہسن سے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو لہسن کی ایک کلی کو چھلکر تب تک چبائے، جب تک وہ پوری طرح منہ میں گھل نہ جائے۔ لہسن کی کلی کو یوں ہی نگل لینے پر یہ بی پی کنٹرول میں اتنا متاثر نہیں رہتا ہے۔ جتنا منہ میں ہی گھل جانے کے بعد اثر دیکھتا ہے۔
اس بارے میں سال 2017 میں لکھنؤ کے جی ایم یو کے شعبہ فزیالوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر نرسنگھ ورما کی ایک رپورٹ ریسرچ انٹرنل میڈیسن جنرل آف انڈیا، میں شائع کی گئی تھی۔ اس میں ڈاکٹر ورما نے اپنے دس سال کے تحقیق کے بعد بی پی کنٹرول کرنے کے لیے لہسن کھانے کا صحیح طریقہ ڈھونڈ نکالا تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ لہسن چبا کر منہ میں ہی گھل جانے دیں۔ ایسا ایک سال تک روز کیا جائے تو بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوگا اور کولیسٹرول کی سطح بھی۔