گنگو بائی کاٹھیا واڑی کا فرسٹ لک جاری، مافیا کوئین بنی عالیہ بھٹ

فلمی ڈسک،15جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کا فرسٹ لک ریلیز ہوگیا ہے اس فلم میں عالیہ بھٹ ممبئی کی گنگو بائی کا کردار نبھائیں گی۔ جو تاریخ میں کافی مشہور ہے، انہیں کم عمر میں ہی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔ بعد میں کئی بدنام زمانہ مجرم گنگو بائی سے جڑ گئے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بن رہی اس فلم میں عالیہ بھٹ بالکل ہی الگ لک میں نظر آئیں گی۔ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

اس فلم کے پوسٹر کو عالیہ بھٹ نے ائنے ٹیوٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے، کہا لیجئے ملیے گنگو بائی سے ، فلم کے دونوں ہی پوسٹر میں عالیہ کا لک کافی الگ نظر آرہا ہے۔فلم 11 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔