پیرس،26اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو تائیوان کی تائی جو ینگ سے کوارٹر فائنل میں میچ میں ہار کر 700،000 ڈالر کی انعامی فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز سے باہر ہوگئی۔ 74 منٹ چلے اس سخت مقابلے میں تائی جو ینگ نے سندھو کو 16-21, 26-24, 17-21 سے شکست دی۔ اس سال ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ جتنے والی سندھو اس خطابی جیت کے بعد لگاتار اپنی فارم سے لڑرہی ہے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ جتنے کے بعد وہ اب تک کوئی بھی ٹورنامنٹ نہیں جیت پائی ہے۔ تائی جو کے خلاف سندھو کی یہ 16 واں مقابلہ تھا اور 11ویں بار انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیڈمنٹن ورلڈ رینکنگ میں دنیا کی نمبر 6 کھلاڑی سندھو اور ولڈ نمبر 1 کھلاڑی تائی جو کے درمیان جمعہ کو رات کھیلا گیا یہ مقابلہ بے حد دلچسپ رہا۔ پہلے 18 منٹ میں ہی سندھو 0–1 سے تائی جو سے پچھے رہی۔ حالانکہ اسکے بعد بھی سندھو نے سخت چینلج پیش کیا لیکن فائنل گیم میں سندھو کی محنت رنگ نہیں لاسکی۔