نئی دہلی،19ستمبر(آئی اے این ایس) بالی ووڈ اداکارہ ایشا شروانی سے دھوکہ دہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقع بالی ووڈ انڈسٹری میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ ایشا شروانی کو مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اہلکاروں نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔
ایشا شروانی سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزمین نے خود کو آسٹریلیائی ٹیکس عہدیدار بتا کر دھوکہ دیا۔ ملزمین نے ایشا کو ویسٹرن یونین اور آر آئی اے رقم منتقلی کے ذریعہ 5700 آسٹریلیائی ڈالر (قریب تین لاکھ روپے) منتقل کرنےکے لیے پھسلایا۔
اداکارہ ایشا شروانی اب آسٹریلیا کے پرتھ میں رہتی ہے۔ یہ گرفتاریاں سائبر کرائم یونٹ نے کی ہے۔ ایشا شیروانی نے 2005 میں وویک اوبرائے کے ساتھ ’کسان’ سے بالی ووڈ میں شروعات کی تھی۔ بعد میں انہیں ’گڈ بوائے بیڈ بوائے’ ، ڈیویڈ اور لک بائی چانس جیسی فلموں میں دیکھا گیا۔