آٹو ڈسک،20نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فورڈ نے اپنی الیکٹرک ایس یو وی سے پردہ اٹھا دیا ہے- اسے مستونگ مچ-ای نام دیا گیا ہے- یہ الیکٹرک ایس یو وی دو بیٹری آپشن میں بازار میں اتاری جائے گی- فورڈ مستونگ مچ – ای کی اسٹائلنگ کافی حد تک اسٹینڈرڈ مستونگ کی طرح ہے- اس الیکٹرک ایس یو وی کی رینج 483 کلومیٹر ہے- یعنی ایک بار فل چارج ہونے پر یہ قریب 483 کلومیٹر تک چلے گی-
انٹیریئیر کی بات کریں تو یہ 5 سیٹر الیکٹرک ایس یو وی ہے- کار میں ملٹی فنکشن اسٹیرینگ وہیل، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر اور 15.5 انچ کی ٹچ اسکرین دی گئی ہے- ایس یو وی میں سنک 4 فکسڈ گلاس روف سسٹم ،اسپیکر جیسی سہولیات دی گئی ہے-
یہ الیکٹرک ایس یو وی دو بیٹری آپشن – اسٹینڈرڈ رینج 75.7 کے ڈبلیو ایچ بیٹری اور ایکسٹینڈر رینج 98.8 کے ڈبلیو ایچ بیٹری کے ساتھ دستیاب ہے- فل چارج پر انکی رینج 337 کلومیٹر سے 482 کلومیٹر کے درمیان ہوگی-
فورڈ کا دعوی ہے کہ مستونگ کار ٹاپ ماڈل 3 سکنڈر سے بھی کم وقت میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے-