اسپورٹس ڈسک،28نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرتگال کے فٹ بالر جواو فيليكس کو اس سال کے گولڈن بوائے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی طف سے کلب فٹ بال کھیلنے والے جواو فيليكس کے نام کا اعلان چہارشنبہ کو کیا گیا۔ یہ ایوارڈ اطالوی اخبار میں 21 سال سے کم عمر کے بہترین فٹ بالر جیڈن سانچو اور جرمن مڈفیلڈ کائی ہیورٹس کو پچھے چھوڑتے ہوئے یہ خطاب حاصل کیا ۔
40 صحافیوں کے ایک پینل نے ووٹنگ کے ذریعہ فیلیکس کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس دوران انہیں 332 ووٹنگ پوائنٹ ملے، وہیں سانچو 175 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ہیورٹس 75 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
ایوارڈ جتنے کے بعد ایک ویڈیو میسج جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا، گولڈن بوائے ایوارڈ 2019 کے لیے ٹٹوسپورٹ کے آپ سبھی کا شکریہ ۔ مجھے بہت فخر ہورہا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب اٹلیٹیکو میڈرڈکے کسی کھلاڑی نے اس ٹرافی کو جیتا ہے۔ اور اس سے بہت خوش ہوں۔