فلمی ڈسک، 22 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ادکارہ عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والے تھریلر فلم “دی باڈی” کو لیکر کافی مصروف ہے- اس فلم میں انکے ساتھ بالی ووڈ کے بڑے اسٹار رشی کپور بھی نظر آنے والے ہیں- منگل کو رشی کپور نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر اس فلم کے نئے پوسٹر کو شیئر کیے، جس میں عمران ہاشمی کے ساتھ ہاتھوں میں ٹارچ پکڑے نظر آرہے ہیں-
غور طلب ہے کہ دی باڈی، ایک ہسپانوی فلم ہے- سال 2012 میں آئی ہسپانوی کرائم تھریلر فلم کے ڈائریکٹر اوریل پاؤلو ہے- اب بالی ووڈ میں اسی فلم کا ریمیک بنایا گیا ہے- بالی ووڈ کی دی باڈی : از مسینگ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے- یہ فلم آنے والی ڈسمبر کی 13 کو ریلیز ہوگی-
اس فلم میں ماڈل اور اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا بھی نظر آئیں گی-
اس فلم میں عمران پہلی بار رشی کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں. عمران سے جب پوچھا گیا کہ کیا رشی کپور اتنے ہی غصہ ور ہیں جتنے وہ سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں؟
عمران ہاشمی نے اس کے جواب میں کہا، “وہ حقیقی زندگی میں ایسے بالکل نہیں ہیں۔
میرا بھی ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بارے میں یہی خیال تھا لیکن وہ ایک بہترین انسان ہیں اور انتہائی خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں.
فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے ارد گرد گھومتی ہے- جسے مردہ خانہ سے غائب ہوئی ایک لاش کی تلاش رہتی ہے-