سدھارتھ ملہوترا کی سالگرہ پر آیا فلم شیرشاہ کا پوسٹر

فلمی ڈسک،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا 16 جنوری کو اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کی آنے والی فلم ’شیر شاہ‘ کا فرسٹ لک ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ فلم ہندوستان۔پاکستتان کے درمیان ہوئی کارگل کی لڑائی کے ہیرو رہے ہندوستانی فون کے پرمویر چکر فاتح شہید وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے۔

شیر شاہ کا یہ فرسٹ لک کرن جوہر نے اپنے آفیشل ٹیوٹر سے شیئر کیا ہے۔ فرسٹ لک میں کرن نے فلم کے دو پوسٹرس شیئر کیے ہیں جس میں سدھارتھ لڑائی کے دوران میدان میں انٹنیس لک میں دیکھائی دے رہے ہیں۔

اتنا خوف تھا کہ انہوں نے کیپٹن بترا کا کوڈ نیم شیرشاہ رکھ دیا تھا۔ اسی لیے اس فلم کا نام بھی شیرشاہ رکھا گیا ہے۔ کرن جوہر اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں اور سدھارتھ کے ساتھ فلم میں کیارا اڈوانی اور جاوید جعفری دیکھائی دیں گے۔ وشنووردھن کی ہدایتکاری میں بن رہی یہ فلم 3 جولائی 2020 کو ریلیز ہوگی۔

بتادیں کہ سدھارتھ 16 جنوری 1985 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ سدھارتھ نے اپنے کیریئر کی شروعات 18 سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کی۔سدھارتھ اس پیشے سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے 2010ء میں آئی شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان میں کرن جوہر کے اسسٹینٹ ڈائریکٹر تھے۔

سدھارتھ کا فلمی کیرئیر فلم ’سٹوڈینٹ آف دی آئیر‘ سے ہوا۔ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں ہنسی تو پھنسی، ایک ویلن، کپور اینڈ سنز،برادرز،بار بار دیکھو،آ جنٹلمن، اتفاق، ایاری وغیرہ شامل ہیں۔ فلم اسٹوڈینٹ آف دی ایئر کے لیے سدھارتھ نامینیٹیڈ بھی ہوئے۔