فلمی ڈسک،16ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) حال ہی میں مشن منگل، سے ودیا بالن نے ایک سائنسدان کے کردار میں باکس آفس پر قبضہ کیا وہیں اب ودیا بالن ہیومن کمپیوٹر بننے کے لیے تیار ہے- ودیا بالن کی آنے والی فلم “شکونتلا دیوی” کا فرسٹ پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے- اس فلم میں ودیا کا پہلے سے ایک دم جدا انداز نظر آنے والا ہے-
My love and respect for you just keeps ‘adding’ & ‘multiplying’ @vidya_balan – #VidyaBalan in and as #ShakuntalaDevi – Directed by @anumenon1805 @Abundantia_Ent @SonyPicsIndia @vikramix pic.twitter.com/kLPd7EnvVF
— Devansh Patel (@PatelDevansh) September 16, 2019
آج کچھ ہی دیر پہلے ہیومن کمپیوٹر کے نام سے جانی جانے والی شکونتلا دیوی کی بائیوپک کا ٹریزر اور اس میں لیڈ رول نبھا رہی ودیا بالن کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے-
شکونتلا دیوی کی بائیوپک کے اس ٹریزر کو خود ودیا بالن نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے- ودیا نے ٹیوٹر پر اسے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، وہ اپنے ہر الفاظ کو لیکر ہے ایکسٹرا ارڈنری!
پوسٹر ریلیز کے ساتھ ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی اور ریلیز ہونے کا بھی اعلان کیا ہے- شکونتلا دیوی اگلے سال یعنی 2020 کو گرمیوں میں ریلیز ہوگی-