فلم پاگل پنتی کا پوسٹرریلیز، اگلے ماہ ریلیز ہوگی فلم

فلمی ڈسک،19اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انیل کپور اور ایلیانا دی‌کروز بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم بٹلہ ہاؤس کے بعد اب اپنی نئی فلم پاگل پنتی کو لیکر بحث میں ہے۔ بٹلہ ہاؤس جہاں سنجیدہ فلم تھی۔ وہیں پاگل پنتی ایک کامیڈی ڈرامہ ہے۔ یہ ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے۔ ایلیانا ، کیرتی کھربنڈا، اروشی اور سوربھ شکلا ہے۔ حال ہی میں فلم کے 8 نئے پوسٹرس ریلیز ہوئے ہیں۔

ہر پوسٹر میں ایک ۔ ایک کردار کو دیکھایا گیا ہے۔ جان فلم میں راج شیکھر کا کردار نبھا رہےہیں۔ وہیں انیل کپور وائی فائی بھائی بنے ہیں۔ یہ پوسٹرس دیکھ کر آپکی ہنسی چھوٹ جائے گی۔ ہر کوئی پوسٹر میں پاگل پنتی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کافی وقت بعد جان کو کامیڈی فلم میں دیکھنا خاص ہوگا۔ وہیں ایلیانا بھی پچھلے سال ریلیز ہوئی فلم ریڈ کے بعد اب بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ پاگل پنتی انیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہیں بھوشن کمار ، کرشنا کمار اور کمار منگت پاٹھک، ابھیشک پاٹھک نے ملکر اسے پرڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 22 نومبر 2019 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ لندن اور ممبئی میں ہوئی ہے۔