فلمی ڈسک،13ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر ورون دھون ان دنوں اپنی فلم اسٹریٹ ڈانسر 3 کے پرموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ بدریناتھ کی دولہنیا اور ہمپٹی شرما کی دولہنیا جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد ہدایتکار ششانک کھیتان ایک بار پھر سے ورون دھون کے ساتھ ایک نئی فلم لیکر آرہے ہیں۔ مسٹر لے لے، کا پوسٹر کرن جوہر نے ٹیوٹر پر شیئر کیا ہے۔
انکی ایک فلم اسٹریٹ ڈانسر ابھی ریلیز نہیں ہوئی تھی کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم مسٹر لے لے کا پہلا پوسٹر ریلیز کرت ہوئے فلم کی ریلیز ڈیٹ کا بھی خلاصہ کردیا ہے۔ اس پوسٹر میں ورون دھون صرف انڈرویر میں نظر آرہے ہیں اور انکے ہاتھ میں ایک پستول ہے۔ اسکے بعد بھی ورون دھون ڈر کے مارے اپنے ہاتھ اوپر کیے ہوئے ہیں۔ ورون دھون کے اس لک سے صاف ہے کہ وہ فلم میں ایک ایسے لڑکے کے کردار میں نظر آنے والے ہیں جو کہ غلطی سے غنڈوں کے بیچ جاکر پھنس گیا ہے۔ فلم کا فرسٹ لک شیئر کرتے ہوئے ورون دھون نے ٹیوٹر پر لکھا، کرن جوہر مجھ کو معاف کردو۔ ششانک کھیتان چلو چلو اپنے اپنے گھر چلتے ہیں۔بتادیں کہ یہ فلم اگلے سال یعنی 1جنوری 2021کو ریلیز ہوگی۔