روی تیجا کی فلم ‘کریک’ کا فرسٹ لک ریلیز

فلمی ڈسک،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ فلم انڈسٹری کی کئی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ شروتی ہاسن ان دنوں اپنی آنے والی فلم کریک کو لیکر بحث میں ہے- شروتی ہاسن ساؤتھ سپر اسٹار کمل ہاسن کی بیٹی ہے- بتادیں کہ شروتی اپنی آنے والی فلم کریک میں ساؤتھ سپر اسٹار روی تیجا کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے والی ہے- اس فلم کو لیکر روی تیجا اور شروتی ہاسن کے فینس کافی پرجوش ہے- اس فلم کا فرسٹ پوسٹر جاری ہوگیا ہے جو کافی دلچسپ ہے-

اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنی اور روی تیجا اسٹارر فلم کریک کا پوسٹر شیئر کیا ہے- اس پوسٹر کو شروتی نے مکر سنکرانتی کے خاص موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، اسے شیئر کرنے کے ساتھ ہی شروتی نے لکھا، کریک کی ٹیم کی طرف سے ہپی سنکرانتی، یہ رہا ہمارا پوسٹر ہے—

اس پوسٹر میں شروتی بھاری بائیک پر ساڑی پہنے نظر آرہی ہے- وہیں روی تیجا انکے پچھے سفید رنگ کے کپڑے اور چشمہ لگا کر بیٹھے نظر آرہے ہیں- انکے ہاتھ میں اسٹیل کی بالٹی بھی نظر آرہی ہے- وہیں شروتی کے آگے ایک بچہ سفید رنگ کے کپڑوں میں بیٹھا ہے- وہیں یہ فلم 07 مئی 2020 کو ریلیز ہوگی- کریک کے علاوہ روی تیجا کی فلم ڈسکو راجہ ریلیز کے لیے تیار ہے- انکی یہ فلم 24 جنوری 2020 کو ریلیز ہوگی-