فلمی ڈسک،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی سینما کی دنیا میں نئی اداکارہ اننیا پانڈے کے فینس کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہی اننیاکو ساؤتھ انڈین فلموں کی دنیا سے بھی آفر آنے لگے ہیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ انہیں فائٹر فم میں جھانوی کپور کو ریپلس کردیا ہے۔ جی ہاں، خبر ہے کہ وہ ارجن ریڈی فیم وجے دیوراکونڈا کے مقابلے کاسٹ کی گئی ہے۔ یہ اننیا کی پہلی تلگو فلم ہوگی۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ ڈائریکٹر پوری جگناتھ نےاس رول کے لیے جھانوی کپور کو کاسٹ کیا تھا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں تو یہ بھی بتایا گیا کہ جھانوی نے اس رول کے لیے 3.5 کروڑ روپے کی فیس مانگی ہے۔ لیکن بعد میں بتایا کہ اپنے مصروف شیڈول میں سے ڈیٹس نہیں نکال پانے کی وجہ سے جھانوری کی بات نہیں بن پائی۔
اب خبر ہے کہ پوری جگناتھ نے اننیا پانڈے کو یہ رول آفر کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اننیا نے بھی فلم کے لیے ہاں کردی ہے۔ فائٹر کی شوٹنگ پیر 20 جنوری سےشروع بھی ہورہی ہے۔ ٹیوٹر پر فائٹر ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔شوٹ شروع ہونے اور مہرت کی تصویریں بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہی ہورہی ہے۔
بالی ووڈ میں اننیا کے ستارے ان دنوں کافی چمک رہے ہیں۔ ایکٹر چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا نے گذشتہ سال کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اسکے بعد وہ کارتیک آریان اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ پتی پتنی اور وہ، میں بھی نظر آئی ۔ اننیا کی جھولی میں ایشان کھٹر کے ساتھ خالی پیلی فلم بھی ہے۔