امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی فلم ‘چہرے’ اگلے سال ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،10نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی جوڑی والی فلم چہرے، 24 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی، رومی جعفری کی ہدایت میں بن رہی فلم “چہرے” میں امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کا اہم رول ہے، فلم چہرے پہلے 21 فروری 2020 کو ریلیز ہونے والی تھی، اب یہ فلم 24 اپریل کو ریلیز ہوگی-

دراصل پچھلے دنوں ہی رومی جعفری کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی ریلیز ڈیٹ بدلنے سے ڈائریکٹر انوراگ باسو کی فلم سے باکس آفس تصادم بچ گیا، صرف اتنا ہی نہیں اسکے علاوہ وکی کوشل کی فلم بھوت بھی اس فلم سے تصادم ہورہی تھی، لیکن حال ہی میں سامنے آئی خبر نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ،

بتایا جارہا ہے کہ فلم “چہرے” ایک سسپنیس تھریلر ہے جسکی کہانی ایک فرینڈ گروپ کے بارے میں ہے، اس گروپ میں کچھ لوگ ریٹائرڈ وکیل ہے اور وہ شملہ کے ایک بنگلے میں ایک (نفسیاتی) سائیکلوجیکل گیم کھیلنے کے لیے ملتے ہیں-

فلم میں عمران ہاشمی ایک بڑے بزنسمین کے کردار میں دیکھیں گے اور امیتابھ ایک وکیل کے کردار میں ہے، فلم میں ریا چکرورتی ، سدھانت کپور، دھرتمان چکرورتی، رگھوویر یادو اور انو کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔