فلم “بالا” کا  ٹیزر ریلیز، گنجے ہوگئے ایوشمان کھرانا

نئی دہلی،27اگسٹ(ایجنسی) ہندی فلم انڈسٹری میں ایوشمان کھرانا کا مقام کافی سارے ایکٹرس سے الگ ہے انہیں انکی اسپیشل پلاٹ پر بننے والی فلموں کے لیے جاناجاتا ہے- حال ہی میں نیشنل ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہونے والے ایوشمان کے ستارے ان دنوں بلندیوں پر ہے- گذشتہ سال سے لگاتار ہٹس دینے والے ایوشمان ایک بار پھر بیک ٹو بیک زبردست طریقے کے باکس آفس پر چھانے کے لیے تیار ہے- اب انکی آنے والی فلم “بالا” کا ٹریزر ریلیز ہوتے ہی لوگوں کو تفریح کررہا ہے-

حال ہی میں ایوشمان کی فلم ڈریم گرل کا ٹریلر ریلیز ہوا تو انہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے میں دیر نہیں لگی- وہیں اب ایوشمان اور بھومی پیڈنیکر کی جوڑی والی فلم “بالا” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے- اس ٹریزر کو دیکھتے ہی آپ کو سمجھ آجائے گا کہ ایوشمان ایک بار پھر اس کامیڈی فلم کے ساتھ سماج کی دیکھتی رگ پر ہاتھ رکھنے جارہے ہیں-

اس چھوٹے سے ٹریزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوشمان موٹر سائیکل پر ایک دم فلمی ہیرو کے انداز میں شاہ رخ کا گانا “کوئی نا کوئی چاہیئے پیار کرنے والا” گانا گاتے جارہے ہیں-اس فلم میں بھومی پیڈنیکر اور یامی گوتم نظر آئیں گی- یہ فلم 12 نومبر کو ریلیز ہوگی۔