فلمی ڈسک،18نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اور فلمساز فرحان اختر نے اپنی آنے والی فلم طوفان کے لیے باکسنگ کی ٹریننگ لینے کی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ راکش اوم پرکاش مہرا اس فلم کے ہدایت کار ہے۔
فرحان نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسکے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ہفتے کے آخر کا طوفان۔ اس کردار میں پوری طرح سے ڈھلنے کے لیے فرحان بڑے پیمانے پر ایک باڈی ٹرانسفرمیشن میں سے ہوکر گذر رہے ہیں۔ اور اسکے لیے وہ باکسنگ کی تربیت بھی لے رہے یں۔ تاکہ وہ فلم میں اپنے کردار کو مہارت کے ساتھ نبھا سکے۔
طوفان کے ساتھ فرحان چھ سالوں کے بعد مہرا کے ساتھ واپس کام کرنے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے بھاگ ملکھا بھاگ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ جو بڑے اتھیلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک فلم تھی۔ طوفان اگلے سال 2 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔