ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورک آوٹ کی کمی سے آپ کو کئی طرح کی بیماریاں گھیر سکتی ہے۔ ان میں دل کی بیماری، ذیابطیس، موٹاپا، جیسی کئی بیماریاں ہوسکتی ہے۔ اگر آپ گھر پر ورزش نہیں کرپاتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ آپ آفس میں تو بالکل بھی نہیں کرپائیں گے۔
آفس میں بیٹھے رہنے سے آپ کا نظام ہاضمہ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ عام طور پر زیادہ تر ورکنگ لوگ وقت کی کمی کی وجہ سے ورک آوٹ نہیں کرپاتے، ایسے میں ڈسک جاب ہونے کی وجہ سے انکا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ لیکن فٹ اور صحت مند کون نہیں رہنا چاہتا۔ اگر آپ کے گھر پر ورزش کرنے کا بھی موقع نہیں ملتا تو آفس میں ورک آوٹ کرسکتے ہیں۔ ویسے تو فٹ رہنے کے لیے طریقے کئی ہوسکتے ہیں۔ ہم یہاں بتار ہے ہیں فٹ رہنے کے ایسے طریقے جنہیں آپ آفس میں بھی کرسکتے ہیں۔
پہلا: صحت مند بریک فاسٹ
آپ صبح آفس جانے سے پہلے اپنا صحت مند بریک فاسٹ رات میں ہی طے کرلیں کہ آپ کل کیا لے جانے والے ہیں۔ آپ چیلا ، آملیٹ ، پوہا ، ابلے ہوئے انڈے ، وڈا جیسے صحت مند چیزیں ٹرائی کرسکتے ہیں۔ آفس میں چپس کھانا، نمکین کھاتے رہنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
دوسرا : ڈرنک کا رکھیں خاص خیال
لگاتار پانی پیتے رہنا ہمارے وزن کو کنٹرول کرنے میں بڑا رول نبھاتا ہے۔ اسکا مطلب اوور ڈرنکنگ سے بالکل نہیں ہے لیکن آپ کو ضرور اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ اپنے دن بھر میں کتنا پانی پیا، زیادہ نہیں تو کم سے کم ہر ڈیڑھ گھنٹے میں ایک گلاس پانی ضرور پیئے۔
تیسرا: بیٹھنے کے طریقے پر توجہ دیں
آپ کی صحت میں آپ کے بیٹھنے کا طریقہ بہت بڑا رول ادا کرتا ہے۔ کئی گھنٹے غلط بیٹھنے سے وزن بڑھتا ہے۔ اور جسم میں درد سے متعلق بیماریاں بھی۔ بیچ ۔ بیچ میں کرسی سے اٹھتے رہیں، اور کچھ قدم چلتے پھیرتے رہے۔
چوتھا: کھانے کے بعد 5 منٹ ضرور ٹہلے
آپ کھانے کے بعد واک پر نہیں جاتے، جسکا سب سے زیادہ اثر آپ کی فیٹنس پر پڑتا ہے۔ کھانا کھاتے ہی ڈسک ر بیٹھ کر کام کرنے سے آپ کے پیٹ کی چربی بڑھتی ہے۔