اسپورٹس ڈسک،28ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) تناؤ سے متاثر رہی انگلینڈ کی خاتون ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز سارہ ٹیلر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس 30 سالہ کھلاڑی نے 2006 میں انگلینڈ کی طرف سے شروعات کی اور تینوں فارمٹ میں انہوں نے 226 میچ کھیلے اور عالمی سطح پر خاتون کرکٹ میں بہترین کھلاڑی بنی۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ٹیلر تناؤ کی وجہ سے حال کے سال میں اپنے کھیل کا لطف نہیں اٹھا پارہی تھی۔
ٹیلر نے اسے مشکل فیصلہ قرار دیا لیکن کہا کہ یہ صحیح وقت پر لیا گیا۔ انہوں ٹیوٹ کیا، میرا 2006 میں خواب سچ ہوا اور میں نے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ جو حاصل کیا، اس پر مجھے فخر ہے۔ یہ میرے صحت کے لحاظ سے ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے۔ لیکن میں نے انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہر پل کا لطف لیا۔ میری حمایت کرنے کے لیے سبھی کا شکریہ۔
اپنے کیرئیر میں سارہ ٹیلر نے 6533 بین الاقوامی رن بنائے اور وہ انگلینڈ کی طرف سے دوسری سب سے زیادہ رن بنانے والی خاتون بلے باز ہے۔