ٹیکنالوجی ڈسک،5 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمیزون نے ہندوستان میں ایک نیا اسمارٹ اسپیکر ایکو ان پٹ لانچ کردیا ہے۔ اسکی قیمت 4999 روپے ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں بیٹری دی گئی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے 2999 روپے میں ایکو فلکس لانچ کیا تھا۔ پہلی بار ایمیزون نے پورٹیبل اسمارٹ اسپیکر ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔
ایمیزون ایکو ان پٹ کے لیے پر آرڈر آپ ایمیزون کی ویب سائٹ سے کرسکتے ہیں۔ آج ہی پری بکنگ کی شروعات ہوگئی ہے۔ لیکن اسکی فروخ 18 ڈسمبر سے شروع ہوگی۔
عام طور پر اسمارٹ اسپیکر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ایکو ان پٹ کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ یہ الیکسا پر مبنی بلوٹوتھ اسپیکر ہے اور اسے خاص طور پر ہندوستانی مارکٹ کے لیے بنایا گیا ہے۔
اسے آپ بلو ٹوتھ اسپیکر کی طرح کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ اس میں 4800 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ایک بار فل چارج کرکے آپ اسے 10 گھنٹے تک لگاتار چلا سکتے ہیں۔ اس اسمارٹ اسپیکر میں پاور بٹن کے ساتھ کنٹرول بٹنس دیئے گئے ہیں جہاں سے آپ آواز کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی اس میں چار ایل ای ڈی لائٹس بھی ہیں۔ بیٹری لیول کے چیک کرنے کے لیے آپ پاور بٹن کو پریس کرسکتے ہیں۔