ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) مانسون اور اسکے بعد کے موسم میں ڈینگو کے کیس بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ بیماری کئی بار جان لیوا بھی بن جاتی ہے۔ ڈینگو سے بچنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے اس کے مچھر سے بچاؤ ۔ گھر میں تو مچھروں سے بچاؤ کے لیے کوائل یا مچھروں کو بھگانے کا لیکویڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن باہر جانے پر مچھروں پر مچھروں کا اسپرے ہی کام آتا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں ایسے اثر دار مچھروں کے اسپرے کےبارے میں جنہیں آپ گھر پر ہی تیار کرسکتے ہیں۔
نیبو اور ناریل کا تیل
دس ایم ایل نیبو کارس اور نیل گیری کے تیل کو ایک بوتل میں لیںئ اسکے ساتھ 90 ایم ایل زیتون کا یا ناریل کا تیل ملائیں۔ مکس کو ایک بوتل میں ڈال لیں جس سے آپ گھر پر تیار اس ریپلینٹ کو باڈی پر جب چاہے اسپرے کرسکیں۔ کوشش کریں کہ بوتل ہینڈل کرنےمیں آسان ہوتاکہ آسانی سے اسپرے میں یا پاکیٹ میں کیری کی جاسکے۔
نیم کے تیل کی دس بوند 30 ایم ایل ناریل تیل میں ڈالیں اور اسے اچھے سے مکس کرلیں، دھیان رہے کہ مکس کو تیار کرنےکے لیے ناریل کا تیل پگھلا ہوا ہونا چاہیئے۔ اس ریپلینٹ کو بھی اسپرے بوتل میں ڈالیں اور گھر سے نکلنے سے پہلے ان باڈی پارٹس پر لگا لیں جو کپڑے سے کور نہیں ہے۔