نئی ڈوکیتی ہندوستان میں لانچ، قیمت 20 لاکھ

آٹو ڈسک/20 جولائی(اردوپوسٹ) ڈوکیتی انڈیا نے اپنی ایڈوینچر ٹورنگ موٹرسائیکل کے آف۔روڈ ریڈی ورژن ڈوکیتی ملٹیٹریڈا 1260 اینڈورو کو 19.99 لاکھ روپے ایکس شورم پر لانچ کردیا ہے۔ گلوبل لیول پر ڈوکیتی ملٹیٹریڈا 1260 اینڈوورو کو 2016 میں لانچ کیا گیا تھااور اب کمپنی نے اسے ہندوستان میں نئےانجن ، نئے فیچرس اور بالکل نئے الیکٹرانکس سوٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔ ہندوستان میں ڈوکیتی ملٹیٹریڈا 1260 اینڈوورو کا مقابلہ بی ایم ڈبلیو آر 1250 جی ایس اور ٹریمف ٹائگر 1200 ایکس سی ایکس جیسی بائیکس سے ہونے والاہے۔ کمپنی نے نئی بائیک کو دو کلرس ۔ ڈوکیتی ریڈ اور سینڈ میں پیش کیا گیا ہے۔ جنکی ایکس شوروم قیمت 19.99 روپے اور 20.23 لاکھ روپے ہے۔