خشک آنکھ کی بیماری کے علاج کو اور اثر دار بناتا ہے وٹامن ڈی

ہیلتھ ڈسک/2اگسٹ (اردوپوسٹ) ڈرائی آئی (خشک آنکھ) کی بیماری دور کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مصنوعی درجے کو وٹامنس ڈی بڑھا دیتا ہے۔ اس بارے میں حال ہی میں ہوئی ایک اسٹیڈی میں سامنے آیا ہے۔ اس معلومات کے سامنے آنے کے بعد وٹامن ڈی کو ڈرائی آنکھ کے علاج میں معاون کے طور میں استعمال کرنے کی امکان ہوسکتی ہے۔

کارنیہ’ نام کے جنرل میں پبلش اسٹیڈی کے مطابق’ وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو CLAT اور HU کے استعمال کے پیریڈ کے دوران لینے پر انکا اثر زیادہ بہتر طریقے سے ہوا۔ CLAT اور HU مصنوعی ٹیئر ڈراپس ہے جنہیں خشک آنکھوں سے متاثر مریضوں کو ٹریٹمنٹ کے دوران دیا جاتا ہے۔

اس ریسرچ کو کرنے کے لیے خشک آنکھ سے متاثر 116 مریضوں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک گروپ کے لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی تھی وہیں دوسرے گروپ کے لوگوں کو اس وٹامن کی کمی نہیں تھی۔ اسکے بعد دونوں گروپ کے لوگوں کو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ دیئے گئے۔ انہیں لینا یا نا لینے انکی مرضی پر منحصر تھا۔

ریسرچ کا پیریڈ ختم ہونے پر سامنے آیا کہ جن لوگوں نے مصنوعی ٹیئر کے ساتھ وٹامن ڈی سپلیمنٹ لیا ان پر ٹیئر زیادہ اثردار ثابت ہوئے۔ محقیقن کے مطابق’ اس اسٹیڈی کے سامنے کے بعد مریضوں کو اور بہتر نتیجے دینے کے لیے مصنوعی آنسوؤں (ٹیئرس) کے ساتھ وٹامن ڈی سپلیمنٹ لینے کی تجویز بھی دیا جاسکتا ہے۔