اروشی روتیلا کے نام پر گوا میں لانچ ہوئی ڈرنک

فلم ڈسک،31اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور بہترین ڈانسر اروشی روتیلا آئے دن اپنی تصویروں اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہے- لیکن اس بار اروشی اپنی تصویروں یا ویڈیوز یا فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک عجیب وجہ سے سرخیوں میں ہے- آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اب آپ گوا جائیں تو اروشی روتیلا نام کا ڈرنک بھی پاسکتے ہیں- جی ہاں! حیران مت ہوئے-

گوا کے ایک کلب نے اپنے یہاں ایک نئے اسٹرانگ ڈرنک کا نام اداکارہ اروشی کے نام پر رکھا ہے-کلب کے ذرائع کے مطابق اروشی روتیلا شاٹ انکے شخصیت سے متاثر ہے-

کلب کا نام ہے کہ یہ لوگوں کا دھیان کھیچنے میں مدد کرئے گی اور یہ ہر کسی کے یہاں آنے کا ایک وجہ بھی بننے گی- یہ گوا میں جس طرح کا ماحول ہے، اس کے حساب سے بالکل درست ہے-

اس پر اداکارہ نے کہا، میرے نام سے ڈرنک کا استعمال کرنا کلب کی طرف سے کی گئی ایک اچھی شروعات ہے- یہ مجھے اسکے بارے میں اچھا محسوس کراتا ہے- امید کرتی ہوں کہ کلب کے مالک کو اس سے جس طرح کی تبصرے کا انتظار ہے، انہیں وہ ملے-

آنے والے وقت میں اروشی، انیس بزمی کی ملٹی اسٹارر کامیڈی فلم پاگل پنتی میں نظر آئیں گی- اس میں انیل کپور، جان ابراہم، ایلیانا دی کروز، کیرتی کھربنڈا اور ارشد وارثی جیسے فنکار ہیں-

اروشی کا کہنا ہے کہ یہ انکی زندگی کا سب سے بہترین مرحلہ ہے- کیونکہ آخر کار انہیں بالی ووڈ میں مختلف کہانیوں اور پروجیکٹس کا حصہ بننے کا موقع مل رہا ہے- (فوٹو: اروشی کے انسٹاگرام سے لی گئی-)