ہیلتھ ڈسک/23جولائی(اردوپوسٹ) جسم کے لیے پانی کتنا اہم ہے اسکے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر روز صبح خالی پیٹ آپ گرم پانی پیئں تو ہیلتھ کو کئی فائدے ہوتے ہیں۔
گرم پانی ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ ایسا کھاناجسے پیٹ آسانی سے ہضم نہیں کرپا رہا ہے اسے بریک کرنے اور ہاضمے میں گرم پانی کافی مدد کرتا ہے۔ اس سے پیٹ صاف رہتا ہے اور ہاضمے سے متعلق کوئی اور مسئلہ پریشان نہیں کرتا۔
ہاضمہ درست رہے تو وزن میں کمی میں بھی مددملتی ہے۔ ساتھ ہی میں گرم پانی وزن میں کمی میں بھی مدد کرتا ہے۔
پیٹ درد پر یا مروڑ ہونے پر گرم پانی کافی راحت دیتا ہے۔ حالانکہ اسکا دھیان رہے کہ پانی کو دھیرے۔ دھیرے پیئں۔ ایک دم سے گرم پانی نقصان کرسکتا ہے۔ وہیں روز صبح گرم پانی پیئں تو یہ پریشانیاں ہونگی ہی نہیں۔
صبح گرم پانی پینے سے بلڈ فلو اور سرکولیشن کو سدھارنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ بی پی کو نارمل رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔