نصرت بھروچہ بن سکتی تھی ‘سلم ڈگ ملینیئر’ کی ہیروئن، اس وجہ سے ہوئی تھی مسترد

فلمی ڈسک 12ستمبر(ایجنسی) اداکارہ نصرت بھروچہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈریم گرل، کے پرموشن میں لگی ہے، فلم کو لیکرنصرت کافی پرجوش ہے، کیونکہ پہلی بار وہ قومی ایوارڈ یافتہ ایوشمان کھرانا کے ساتھ پردے پر نظر آنے والی ہے نصرت سال 2011 میں آئی فلم پیار کا پنچنامہ سے بحث میں آئی اور انکی فلم “سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی، باکس آفس پر کافی اچھی رہی، ایسے میں نصرت نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں چونکانے والا خلاص کیا ہے، ایک انٹرویو میں نصرت نے بتایا کہ وہ آسکر ایوراڈ والی فلم سلم ڈگ ملینیئر ، کا حصہ بننے والی تھی، لیکن انہیں ریجیکٹ کردیا گیا تھا-

نصرت کی مانیں تو اس فلم سے انہیں انکی خوبصورتی کی وجہ سے ریجیکٹ کردیا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ فلم کے پروڈیوسر کو انکی ایکٹنگ کافی پسندآرہی تھی، لیکن یہ بستی میں رہنے والی لڑکی کا کردار تھا اور اس کردار کے لیے نصرت کچھ زیادہ ہی خوبصورت تھی، بتادیں کہ اس فلم میں لتیکا کا کردار فریدہ پنٹو نے نبھایا تھا اور یہ فلم آسکر ایوارڈ بھی جیتی تھی-