ریڈ کلر کی بکنی میں قیامت برپا رہی ہے دیشا پٹانی، ملنگ کی شوٹنگ کی تصویر

فلمی ڈسک،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ہدایتکار موہت سوری کی سب سے زیادہ انتظار والی رومانٹک اور ایکشن تھریلر فلم ملنگ کا ٹریلر ان دنوں سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے- لوگوں کو اس فلم کا ٹریلر بہت ہی پسند آرہا ہے- اسی درمین فلم کی اداکارہ دیشا پٹانی نے فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے- جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے- فلم کی شوٹنگ ماریشس اور گوا کی ہے- اس فلم کو مشترکہ طور پر پروڈیوس ٹی سیریز کے بھوشن کمار، لو رنجن فلمز اور نورتھرن لائٹس انٹرٹینمنٹ کے جئے شیوکرمن کی طرف سے کی جارہی ہے-

دیشا پٹانی کا یہ سمندر والا سین فلم ملنگ کے لیے ہے- جس میں اداکارہ سمندر کنارے کھڑی نظر آرہی ہے- اداکارہ کی اس فوٹو پر فینس نائس، شاندار اور فائر ایموجی کے ذریعہ اپنا ردعمل دے رہے ہیں- بتادیں کہ حال ہی میں دیشا کی ملنگ فلم کا گانا ریلیز ہوا ہے-
ان تصویروں میں دیشا نے ریڈ کلر کی بکنی پہنی ہوئی ہے- سوشل میڈیا پر اب دیشا کی یہ ساری تصویریں قہر برپا رہی ہے- لوگوں کو دیشا کی یہ تصویریں بے حد پسند آرہی ہے- اس لیے تو فوٹوز پر لگاتار کمنٹس آرہے ہیں- فلم ملنگ اگلے مہینے 7 فروری کو ریلیز ہوگی- اس فلم میں دیشا پٹانی کے ساتھ انیل کپور، آدتیہ رائے کپور، اور کنال کھیمو نظر آئیں گے- اسکے علاوہ دیشا جلد ہی فلم رادھے میں نظر آئیں گی-
(فوٹو: دیشا کے انسٹاگرام سے لی گئی )