فلمی ڈسک،19 دسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر ورلڈ بک آف ریکارڈس سے نوازا گیا، اسی درمیان سوشل میڈیا پر دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان اور سائرہ کی فوٹو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- اس فوٹو میں انکے بھائی اسلم وہیل چیئر پربیٹھے نظر آرہے ہیں- فوٹو میں اسلم بے حد کمزور نظر آرہے ہیں اب اس معاملے میں دلیپ کمار نے اپنا تبصرہ دیا ہے-
آپ کی معلومات کے لیے بتادیں کہ خراب طبعیت کی وجہ سے دلیپ کمار خود اس اعزاز کو لینے نہ جاسکے- اس ایوارڈ کو لینے کے لیے انکی بیوی سائرہ بانو، بھائی اسلم خان اور بہن فریدہ خان یہ ایوارڈ لینے کے لیے گئے تھے، سوشل میڈیا پر ان سبھی ایک تصویر وائرل ہوگئی تھی- اس فوٹو کے سامنے آنے کے بعد لوگ اسلم خان کو دلیپ کمار سمجھ کر انکی صحت کو لیکر اپنی پریشانی ظاہر کرنے لگے- اور طرح طرح کے کمینٹ کرنے لگے- لوگوں نے سوال کرنا شروع کردیا کہ دلیپ کمار بڑھاپے میں اتنا کیسے بدل گئے ہیں-
بالی وڈ کے اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ورلڈ بک آف ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ دلیپ کمار کو ملے اس اعزاز کے لئے شتروگھن سنہا نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ شتروگھن سنہا نے ٹوئیٹر پر متعدد ٹوئیٹس کے ذریعے دلیپ کمار کے لئے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے اس عظیم اداکار کی عزت افزائی کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’بہت مبارک! ورلڈ بک آف ریکارڈز لندن کی جانب سے ملی عزت افزائی کے لئے عظیم اداکار دلیپ کمار کو مبارکباد۔
ہندی سینما میں دلیپ کمار کو ان کی بے مثال شراکت داری اور سماجی امور کو فروغ دینے کے لئے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جہاں تک ہمارے عظیم دلیپ کمار کا سوال ہے تو یہ ایوارڈ ان کے قابل ہے۔ یہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا لیکن پھر بھی اس کی بہت خوشی ہوئی‘‘۔ ورلڈ بک آف ریکارڈز نے دلیپ کمار کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں اس اعزاز سے نوازا تھا۔ اس ایوارڈ کو لینے دلیپ کمار خود نہیں جاسکتے تھے لہذا ان کی اہلیہ سائرہ بانو ، بھائی اسلم خان اور بہن فریدہ خان یہ ایوارڈ لینے گئے تھے۔