ہالی ووڈ ڈسک،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انٹرنیشنل پاپ اسٹار ڈیمی لوواٹو سال 2020 کے گرامی ایوارڈس میں گرانڈ انٹری کرنے جارہی ہے۔ 27 سال کی ڈیمی کے لیے پچھلے دو سال کافی ڈرامائی رہے ہیں۔ سال 2018 میں ڈیمی ڈرگس اوور ڈوز کے بعد انکا پہلا لائیو پرفارمنس ہوگا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فینس کے ساتھ یہ نیوز شیئر کی۔ ڈیمی کچھ وقت پہلے پاپ اسٹار اریانا گرانڈے کے گانے پر جیم کرتی نظر آئی تھی۔ انہوں نے اریانا کے گانے بینگ بینگ کو کور کیا تھا اور اس پرفارمنس کا ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔ یہ ویڈیو 15 ڈسمبر کو لاس اینجلس کے ایک بار کا ہے۔ ڈیمی کے 70 ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورس کے درمیان یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا۔
اس سے پہلے ڈیمی نے ایک بلیک کور تصویر شیئر کی تھی اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ جلد ہی واپسی کرنے جارہی ہے۔ ڈیمی 20اگسٹ 1992 کو میکسیکو میں پیدا ہوئی، ڈیمی ایک گلوکار ، نغمہ نگار ، اداکارہ ، اور ٹیلی ویژن کی شخصیت ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں بچوں کے ٹیلی ویژن سیریز بارنی اینڈ فرینڈس سے کی۔ اسکے کے بعد،2007 میں ڈیمی نے ڈیزنی چینل ٹیلی ویژن فلم کیمپ راک میں بھی اداکاری کی اور اپنا پہلا ’دیس اس می‘ میوزک البم ریلیز کیا جو کہ بل بورڈ ہاٹ 100 میں 1ویں مقام پر پہنچ گیا۔ ڈیمی نے اپنے وعدے کو نبھایا اور وہ اوورڈوز کے بعد باوقار والے ایوارڈس میں شمار گرامی ایوارڈس میں فینس کو ڈیمی کی پرفارمنس کا بے صبری سے انتظار ہے۔
24 جولائی 2018 کو ڈیمی کو ڈرگس اوورڈوز کے بعد ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کچھ وق بعد انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ڈرگس کے ساتھ جدوجہد کو لیکر اپنے فینس سے ایماندار رہی ہوں۔ وہ کچھ سال سے ڈرگس کا استعمال نہیں کررہی تھی لیکن اسکے بعد وہ ایک بار پھر ڈرگس کرنے لگی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایڈیکشن سے لڑنے کو لیکر وہ پوری طرح سے کامیاب نہیں ہوپائی ہے۔ وہ لگاتاتر اسے لیکر کوشش کرتی رہیں گی۔