اب مہابھارت، کی دروپدی کے کردار میں نظر آئیں گی دپیکا پاڈوکون

فلمی ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دروپدی کے نظریہ سے بننے کے لیے تیار مہاربھارت میں اداکارہ دپیکا پاڈوکون اہم کردار نبھائیں گی- اس بابت انہوں نے مدھو مانٹینا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اور وہ فلم کا تیار بھی کریں گی- دپیکا اس سے پہلے ایسڈ اٹیک متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی سے متاثر فلم چھپاک کا بنا چکی ہے- انکے پروڈکشن کی دوسری فلم مہابھارت ہوگی- اس پوری کہانی کو بڑے پردے کے نظریہ سے دیکھا جائے گا-

دپیکا نے کہا، میں دروپدی کا کردار ادا کرنے کے لیے کافی پرجوش اور فخر محسوس کررہی ہوں، میرا سچ میں ایسا ماننا ہے کہ ایسے کردار پوری زندگی میں ایک بار ہی کرنے کو ملتا ہے-

انہوں نے آگے کہا ، مہابھارت اپنی میتھولوجیکل کہانیوں اور ثقافتی اثر و رسوخ کے لیے مشہور ہے- ساتھ ہی زندگی کے کئی سبق بھی مہابھارت سے متاثر ہے- لیکن یہ سبق زیادہ تر اسکے مرد کرداروں سے ملتے ہیں-

دپیکا نے کہا، اسے نئے تناظر کے ساتھ بتانا نہ صرف دلچسپ ہوگا، بلکہ بہت اہم ہوگا- یہ کئی سیریز میں بننے گی اور اسکا پہلا پارٹ دیوالی 2021 میں ریلیم ہوگی-دیپیکا نے کہا کہ وہ اس دلچسپ کردار کو اداکرنے کےلئے بے حد پرجوش ہیں۔دیپیکا نے کہا،’’میں دروپدی کا کردار اداکرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں اور فخر محسوس کررہی ہوں۔میں سچ میں مانتی ہوں کہ یہ لائف ٹائم رول ہے۔

مانٹینا نے کہا، ہم سبھی مہابھارت کو سنتے ، دیکھتے اور پڑھتے آئے ہیں، ایسے میں دروپدی کے نقطہ نظر سے اسکی کہانی ہماری فلم کی انفرادیت ہے- یہ کردار ہمارے ثقافتی تاریخ میں سب سے اہم ہیروئنوں میں سے ایک ہے-

(فوٹو: دپیکا پاڈوکون کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے)