اسپورٹس ڈسک،19نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستنی ٹیم پاکستان کے خلاف ڈیویس کپ مقابلہ نور سلطان میں کھیلے گی۔ اس طرح انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے قازقستان کی دارلحکومت کو اس مقابلے کی میزبانی سونپ کر جگہ کو لیکر سسپنس ختم کردیا ہے۔ آئی ٹی ایف کے آزاد ٹریبونل نے چار نومبر کو ڈیوس کپ کمیٹی کی طرف سے لیے گئے فیصلے پر مہر لگائی کہ یہ مقابلہ غیر جانبدار جگہ پر کھیلا جاناچاہیئے۔ پاکساتن ٹینس فیڈریشن نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اگر ہندوسان زائرین بنا کسی حفاظتی خطرے کے پاکستان جاسکتے ہیں و ہندوستانی ٹیم اسلام آباد میں میچ کیوں نہیں کھیل سکتی۔ آے آئی ٹی ایف کے سی ای او نےکہا، آئی ٹی ایف نے ہمیں بتایا ہے کہ مقابلہ نور سلطان میں ہوگا۔ ہمیں نہیں پتہ کہ پی ٹی ایف کی اپیل خارج ہوئی ہے یا نہیں۔ ہمیں دیر رات کو ملی اطلاع میں نئے مقام کے بارے میں بتایا گیا۔
مقابلہ 30-29 نومبر کو کھیلا جانا ہے۔ پہلے اسے ستمبر میں ہونا تھا۔ لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کو لیکر تشویش جتاتے ہوئے ہندوستان نے اسے غیر جانبدار مقام پر منعقد کرانے کی مانگ کی تھی۔ ہندوستان نے اپنی پوری مضبوط ٹیم کا اعلان کیا تھا کیونکہ پاکستان جانے سے انکار کرنے والے سبھی کھلاڑی محفوظ مقام پر کھیلنے کو تیار ہے۔