ڈارک بیٹ زیڈ 100 بلوٹوتھ ہیڈ فون ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،11اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیک کمپنی مییووفٹ نے ہندوستان میں ڈارک بیٹ زیڈ 100 بلو ٹوتھ ہیڈ فون کو لانچ کیا ہے۔ لوگوں کو اس ہیڈ فون میں صوتی موسیقی کا تجربہ اور شاندار کمفرٹ ملے گا۔ اسکے ساتھ ہی ہیڈ فون کے یوزرس بنا فون باہر نکالے ہی ایک بٹن کے ساتھ کال کٹ اور پک کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اس ہیڈ فون میں زیادہ گانے سننے کے لیے اس ڈی کارڈ سلاٹ دیا گیا ہے۔

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ڈارک زیڈ 100 ہیڈ فون کی بیٹری لگاتار 8 سے لیکر 100 گھنٹوں تک کام کرے گی۔ ساتھ ہی اس ہیڈ فون کے ڈائنمک ڈائیورس شاندار کوالٹی کا ساؤنڈ دیتا ہے۔ جو گانے سننے کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔

اسکے علاوہ ڈارک بیٹ زیڈ 100 ہیڈ فون کا وزن بہت ہلکا ہے جسکی وجہ سے اس ڈیوائس کو آسانی سے استعمال کیا جاسکے گا۔ وہیں، یہ ہیڈ فون گراہکوں کے لیے ای۔کامرس سائٹ ایمیزان اور کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر 2990 روپے کی قیمت کے ساتھ دستیاب ہے۔

کمپنی نے اس ہیڈ فون میں 3.5 ایم ایم کا جیک دیا ہے۔ ساتھ ہی یوزرس کو بہتر پرفارمینس کے لیے اس ہیڈ فون میں 250 ایم اے ایچ کی بیٹری ملے گی۔ اسکے علاوہ بیٹری چارج کرنے کے لیے الگ سے یو ایس بی پورٹ بھی دیا گیا ہے۔