‘ڈانس انڈیا ڈانس 7’ سیزن کے فاتح بنے ان ریل کریو

فلمی ڈسک، یکم اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ملک بھر کے ڈانس کے دیوانوں کے پسندیدہ ریالٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس کے 7ویں سیزن کا گرانڈ فائنل ہوچکا ہے- اس بار ڈانسروں کے سرتاج بنا ہے ان ریل کریو، شو میں نارتھ کے نواب، نام کی اس ٹیم نے اس جیت کے ساتھ لاکھوں روپے بھی جیتے ہیں- اس گرانڈ فائنل میں کرینہ کپور خان ، پرینکا چوپڑا ، ٹیرنس کے ساتھ سبھی ججوں نے بھی جم کر مستی کی-

 

زی ٹی وی کے مشہور ڈانسنگ ریالٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس 7 سیزن کے گرانڈ فائنل اتوار کی رات ہوا- اس سیزن کو ان ریل کریو نے جیت لیا ہے- انہوں نے اس خطاب کے ساتھ پانچ لاکھ روپے بھی جیت لیے ہیں- شو کے فائنل میں کرینہ کپور تو اپنے اسٹائلش انداز میں تھی ہی ساتھ ہی پرینکا چوپڑا کا بھی خاص انداز دیکھنے کو ملا- ویسے تو کرینہ کپور اس شو میں جب بھی نظر آئی انکی تصویریں وائرل ہونے لگتی ہے- لیکن فائنل میں انکا ڈریس واقعی قہر ڈھا رہا تھا-

شو کے فائنل میں چاروں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا- ان ٹیموں میں مکل جین (ٹائیگر آف ایسٹ) ، ان ریل کریو (نواب آف نارتھ) ، آئی ایم ہپ ہاپ (ساؤتھ کے تھائیونس) اور کلدیپ پرشانو (ویسٹ کے سنگھم )تھے۔

 

ان چاروں ٹیموں کو جج کرنے کے لیے ججوں کا پینل بھی کافی زبردست تھا، اس پینل میں کرینہ کپور کے ساتھ ہی ساتھ باسکو شامل تھے- ساتھ ہی اسپشل گیسٹ کے طور پر پرینکا چوپڑا بھی نظر آئی- پرینکا یہاں اپنی آنے والی فلم اسکائی از پنک کے پرموشن کے لیے پہنچی تھی-