ممبئی،31اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ٹی وشو “گڈن تم سے نہ ہوپائے گا” میں اہم رول نبھا رہی اداکارہ دلجیت کور جلد ہی شروع ہونے جارہے بگ باس 13 میں نظر آئیں گی- اسکے لیے دلجیت نے گڈن—شو کو الوداع کہہ دیا ہے- ذرائع کی مانیں تو دلجیت کو جیسے ہی بگ باس 13 میں شامل ہونے کا موقع ملا، انہوں نے فوری سے ہاں کردی اور شو چھوڑد یا- فی الحال وہ نوٹس پیریڈ پر ہے-
دلجیت کور اگلے مہینے شو کا الوداع کہہ دیں گی- ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 13 ستمبر انکا آخری ورکنگ ڈے ہے- غور طلب ہے کہ دلجیت نے گڈن،،، شو کو چھورنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں پہلے ہی پروڈکشن ہاؤس اور چینل کو بتادیا تھا- اسکے بعد سے ہی انہوں نے شو کے لیے دلجیت کا بدل ڈھونڈنا شروع کردیا-
وہیں ایسی بھی خبریں آرہی ہیں، جن میں کہا جارہا ہے کہ بگ باس 13 کے لیے دلجیت کے سابق شوہر شالین بھنوت کو بھی ربط کیا گیا ہے- دلجیت نے سال 2015 میں شالین پر گھریلو تشدد کاالزام لگایا تھا اور پھر 2016 میں طلاق لے لیا- بگ باس 29 ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے-