دبنگ فلموں میں آئٹم گانے والی گلوکارہ ممتا شرما 

فلمی ڈسک،27ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بڑے پردے پر چلبل پانڈے کی کہانی جب بھی آتی ہے ہر بار اس میں ایک آئٹم گانا ضرور ہوتا ہے۔ منی بدنام ہوئی سے چلا یہ سفر دبنگ 3 میں منا بدنام تک پہنچا۔ ان تینوں ہی گانوں کو سنگر ممتا شرما نے آواز دی ہے۔

ٹینکو جیا، انارکلی ڈسکو چلی، کٹو گلہری، فیویکول سے، پنکی اور پریتم پیارے، جیسے گانوں کو سنگر ممتا شرما نے آواز دی۔ انہوں نے بتایا کہ نہیں سوچا تھا کہ مجھے دبنگ فلم میں گانا گانےکا موقع ملے گا۔ یہی میراپیلا موقع بھی تھا کسی ہندی فلم میں گانے کا۔ دراصل میں نے بچپن میں اسکول سے بچنے کےل یے گانا شروع کیا تھا۔ اس وجہ سے مجھے گھر سے رعایت مل جاتی تھی۔ اگر رات میں شو کی وجہ سے دیر ہوجاتی تھی والدہ صبح اسکول نہ بھیجنے کے لیے مان جاتی تھی لیکن دھیرے دھیرے وہ میرا جنون بن گیا اور گانا میری زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بنتا چلا گیا۔

میں سلمان خان کی فین ہم آپ کے ہیں کون کے وقت سے ہوں لیکن بچپن میں کبھی اسکا اندازہ نہیں تھا کہ ایک بار انہی کی فلم میں گانے کا موقع ملے گا۔ بچپن میں اپنی پاکٹ منی سے پیسے بچ کر سلمان سر کے پوسٹرس خریا کرتی تھی ۔ ممبئی آنے کی میری ایک خاص یاد ہے جسے میں آج تک نہیں بھول سکی ہوں۔ اس دن مجھے احساس ہوا تھا کہ ممبئی میں رہنا بہت ہی مشکل ہے وہ بھی جب آپ کسی کو بھی نہیں جانتی ہوں۔ اس وقت میں وہاں ایک ہاسٹل میں رہ رہی تھی اس ہاسٹل کا ایک اصول تھا کہ وہاں دروازے 12 بجے بند ہوجایا کرتے تھے۔ تو ایک بار ہم شو کرکے بہت مزے سے قریب 12 بجے واپس آئے لیکن ہمارے لیے گیٹ نہیں کھلا۔ ہمیں واچ مین نے کہا، بہن جی اب یہ نہیں کھلے گا۔ اب تو یہ صبح ہی کھلے گا۔ جسکے بعد بڑی مشکل سے ہم اپنی ایک دوست کے گھر پہنچے اور جہاں ایک کمرے میں نو لوگوں کو روکنا پڑا تھا۔ وہ میرے لیے کافی الگ تجربہ تھا۔

ممتا 7 ستمبر 1980 میں مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیدا ہوئی۔ نجی زندگی میں تو میں بہت الگ ہوں۔ میں جس طرح کے گانے گاتی ہوں اس طرح کے گانے سنتی نہیں ہوں، مجھے غمگین گانے کافی پسند ہے۔ اگر کوئی میرے گانوں کی لیپلسٹ دیکھے گا تو مجھے دکھ بھری لڑکی کہے گا۔ دراصل مجھے غمگین گانے ، غزل اور صوفی گانے کافی متاثر کرتے ہیں۔ رہی ڈانس نمبرس کی بات تو مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے اندر جنم سے ہی ہے اور یہ گوالیار کا اثر ہے۔ جب بھی ایسے گانوں کو گانے کی باری آتی ہے تو ہمیشہ سوچتی ہوں کہ میں گوالیار میں پرفارم کررہی ہوں۔