کرکٹ سے فلمی دنیا میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی انٹری

اسپورٹس ڈسک،26اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ بالنگ کے سلطان وسیم اکرم کھیل کے میدان میں کامیاب انگیز کھیلنے کے بعد اب ایکٹینگ کی دنیا میں اپناجلوہ بکھرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان میں ایک کامیڈی فلم سائن کی ہے، جس میں انکی بیوی شنیرا اکرم بھی انکے ساتھ نظر آئیں گی۔

پاکستانی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق، وسیم اکرم نے اب اداکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اکرم نے پاکستان کے مزاح نگار فیصل قریشی کی ہدایت بننے والی کامیڈی فلم ’منی بیک گارینٹی‘ سائن کی ہے۔ قریشی کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں اہم رول اداکار فواد خان نبھا رہے ہیں۔

فواد ’خوبصورت‘ ، کپور اینڈ سنس، جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ فلم میں وسیم اکرم کے ساتھ انکی بیوی اکرم کی چھوٹے رول ہونگے۔ فیصل قریشی نے فلم کی کہانی بھی لکھی ہے اور وہیں اسے پرڈیوس کررہے ہیں۔