کریون ینوے الیکٹرک اسکوٹر لانچ، قیمت 53 ہزار سے شروع

آٹو ڈسک،22 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کی کریون موٹرس نے ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر ینوے لانچ کیا ہے- اسے نوجوانوں کو نظر میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے- کریون ینوے میں لمبی سیٹ دی گئی ہے- جس پر دو لوگ آرام سے بیٹھ سکتے ہیں- یہ کمپنی کا لو-اسپیڈ الیکٹرک اسکوٹر ہے- ماڈرن ڈیزائن والے اس اسکوٹر میں کئی اڈوانس فیچر دیئے گئے ہیں-

کریون ینوے الیکٹرک اسکوٹر کی لمبائی 1.880 ایم ایم، چوڑائی 710 ایم ایم اور اونچائی 1.120 ایم ایم ہے- اس میں ٹیوب لیس ٹائر کے ساتھ آئیل وہیلز دیئے گئے ہیں- اسکوٹر میں جیو  ٹیگنگ، سائیڈ اسٹینڈ سینسر ، یوایس بی پورٹ اور بڑا بوٹ اسپیس جیسے اڈوانس فیچرس ہیں-

کریون کے اس نئے الیکٹرک اسکوٹر میں 250 واٹ بی ایل ڈی سی موٹر اور 48 / 60 واٹ  والو ریگولیٹڈ لیڈ ایسڈ (وی آر ایل اے) بیٹری پیک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں لیتھیم آئن بیٹری کا آپشن بھی موجود ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-