واشنگٹن،14ڈسمبر(بھاشا ۔ اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بین الاقوامی مذہبی آزادی پر نظر رکھنے والے امریکہ کے ایک ڈپلومیٹ نے کہا کہ ہندوستان میں شہریت (ترمیمی) بل (سی اے بی) سے پڑنے والے اثر کو لیکر امریکہ پریشان ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے امریکی خصوصی سفیر سیم براؤن بیک نے ٹویٹ کیا ، ہندوستان کا آئین اسکی مہمان طاقت میں سے ایک ہے۔ ایک ساتھی جمہوریت کے طور پر، ہم ہندوستان کے آئین کا احترام کرتے ہیں لیکن کیب سے پڑنے والے اثر کو لیکر پریشان ہے۔ انہوں نے کہا، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت مذہبی آزادی سمیت آئین کی اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا۔
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اگلے ہفتے ہونے والی 2+2 مذاکرا سے پہلے انکا یہ بیان آیا ہے۔ وزیرخارجہ ایس جئے شنکر اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ 18 ڈسمبر کو دوسرے دور کی 2+2 مذاکرات کرنے کے لیے اگلے ہفتے یہاں آئیں گے۔