چین،9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کان انسانی جسم کا ایک بہت ہی حساس حصہ ہے۔ کان میں ہلکی سی تکلیف انسان کو بے چین کرتی ہے۔ چین کے ایک شخص کو سوتے وقت دائیں کان میں تیز درد کی شکایت کے بعد ہاسپٹل لایا گیا، جہاں علاج کے دوران اسکے کان میں ایک (مادہ) کاکروچ اور اسکے دس سے زائد زندگہ بچے ملے، میڈیا نے اس بات کی معلومات دی، ڈیلی ایکسپریس کی چہارشنبہ کی رپورٹ کے مطابق 24 سال کا لیو پچھلے مہینے گوانگ ڈونگ ضلع کے ہوانگ کے سینہ ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کے پاس گیا۔
ہاسپٹل کے ایک ای این ٹی (ناک۔ کان ۔ گلے کا ڈاکٹر) نے کہا، اس نے بتایا کہ اسکا کان بہت درد ہورہا ہے۔ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی اسکے کان کے اندر سے کھروچ اور کھا رہا ہے۔ اس سے کافی پریشانی ہورہی ہے۔ ماہرین نے کہا، مجھے 10 سے زیادہ کاکروچ کی زندہ بچےملے جو کان کے اندر ادھر۔ادھر گھوم رہے تھے۔
ہاسپٹل نے کہا کہ کالےاور بھورے رنگ والی مادہ کاکروچ کی مقابلے میں بچوں کا رنگ ہلکا تھا اور وہ چھوٹے تھے۔ ڈاکٹر نے لیو کے کان سے چمٹے کی مدد سے بڑے جسم والی مادہ کاکروچ سے پہلے ایک۔ایک کرکے چھوٹے سائز کے بچوں کو باہر نکالا۔
ہاسپٹل کے ای این ٹی کے سربراہ جینیوآن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لیو کو اپنے بستر کے پاس ادھورے کھانے کے پیکٹ رکھنے کی عادت تھی، اسکی وجہ سے کاکروچ جیسے مخلوق نے لیو کے کان میں گھر بسا لیا۔
ایسا ہی ایک واقع میں پچھلے سال فلوریڈا میں ہوا تھا، تب ایک خاتون کے کان سے بھی کاکروچ نکالا گیا تھا۔ یہ کاکروچ نو دن تک کان میں موجود تھا۔ بینجنگ میں سال 2015 میں ایسا ہی ایک واقع سامنے آیا تھا۔ اس میں ایک 19 سال کے نوجوان کے کان میں 25 کاکروچوں نے ڈیرا جما لیا تھا۔